بلغاریہ میں اپنے خاندان کو لانا

آپ کو بلغاریہ میں اپنے خاندان کے اراکین کو بلانے کا حق ایک بار تب ملے گا جب آپ کو پناہ گزین کی حیثیت یا (انسانیحقوق) ماتحت تحفظ عطا کر دی جائے گی۔

آپ کس کو بلغاریہ بلا سکتے ہیں

  • آپ کا خاوند یا بیوی یا طویل مدت کا ساتھی

اس میں کثرت ازواج شامل نہیں ہے جہاں آپ کی بیویوں میں سے ایک بلغاریہ میں آپ کے ساتھ پہلے سے ہی ہے۔ آپ اضافی بیویوں کے ساتھ دوبارہ مل نہیں سکتے یہاں تک کہ اگر آپ کا اصل ملک کثرت ازواج کو تسلیم کرتا ہے۔

  • آپ کی اولاد جو 18 سال سے کم عمر اور غیر شادی شدہ ہے، سوائے ایسے غیر معمولی صورت میں جہاں بچے کی بہتری اس کے ابتدائی خاندان کے ساتھ ہونا ہے۔
  • آپ کی اولاد جو 18 سال یا اس سے زیادہ سے اور غیر شادی شدہ ہے، لیکن صرف اس صورت میں جہاں وہ کسی بڑی بیماری کی وجہ سے خو مختار نہیں ہیں۔
  • دونوں میاں بیوی کے والدین، لیکن صرف تب جب وہ کسی بڑی بیماری یا وہ اعلی درجے کی عمر کی وجہ سے آزادانہ طور پر نہیں رہ سکتے۔

اکیلے بچے

اگر آ پ ا کیلے بچے ہیں اور آپ کو بیناقوامی تحفظ نوازا گیا ہے، تو آپ کے پاس اپنے والدین کے ساتھ دوبارا ملنے کا حق ہے۔ اگر وہ غائب ہیں یا وہ گزر چکے ہیں تو،آپ کے پاس اپنے خاندن کے کسی اور رکن سے ملنے کا حق ہے

درخواست دینے کا طریقہ

  1. بلغاریہ میں سیاسی پناہ کے لیئے درخواست دینا
  2. خاندانی ملاپ کے لیئے ریاستی ایجنسی برائے پناہگزین کو درخواست دیں

اپنی خاندانی ملاپ کی درخواست میں، درجہ ذ یل شامل کریں:

  • اہل خانہ کے نام جن کو آپ بلغار یہ میں لانا چاہتے ہیں
  • آپ کے خاندان سے تعلق کا ثبوت

مثال کے طور پر، آپ شادی کے سرٹیفکیٹ یا اپنے بچوں کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ شامل کرسکتے ہیں۔ اگر یہ دستاویزات دستیاب نہیں ہیں تو، آپ اس میں بیان شامل کر سکتے ہیں جس میں نام، تاریخ پیدائش اور آپ خاندان کے ارکان کے مقام شامل ہوں. اس بات کو یقینی بنائیں یہ دستاویز نوٹری notaryسے تصدیق شدہ ہوں۔

  • آپ کا SAR پناہ گزین نمبر

اس عمل کے لئے، ایک وکیل سے مدد کی درخواست کریں. اورجانیے:

قانونی خدمات

درخواست دینے کے بعد

ایک بار جب آپ کو اپنے خاندانی ملاپ کی اجازت ملتی ہے، SAR اس ملک میں بلغاریہ کے سفارت خانے کو مطلع کرے گا جہاں آپ کے خاندانی ممبران رہ رہے ہیں۔ اگر وہاں کوئی سفارتخانہ نہیں ہے تو معلومات اس ملک کی ذمہ دار بلغاریائی سفارت خانے بھیجی جائے گی.

اس کے بعد، آپ کے خاندان کے ممبران اپنے پاسپورٹ میں بلغاریہ کو سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنے کے لئے سفارت خانے جائیں گے. اگر ان کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں تو، بلغاریائی حکام سفری دستاویزات فراہم کریں گے.

بلغاریہ میں ان کی آمد کے بعد، ان کے پاس رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے 2 طریقے ہیں:

  • مائیگریشن ڈائریکڑوریٹ کے ساتھ رہائشی پرمٹ کے لئے درخواست کریں، 1 سال کے لئے درست
  • آپ کی طرح اسی بین الاقوامی تحفظ کی حیثیت کے لئے SAR کے ساتھ درخواست کریں

اگر آپ کی درخواست رد کردی گئی ہے

اگر SAR آپ کے خاندانی ملاپ کی درخواست مسترد کرتا ہے تو، آپ 14 دن کے اندر فیصلے پر اپیل کرسکتے ہیں۔ پہلی انتظامی عدالت کا فیصلہ سپریم ایڈمنسٹریٹ کورٹ کے سامنے اپیل کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو مقدمہ درج کرنے کیلئے قانونی مدد کی ضرورت ہوگی.

اگر آپ کو کسی خاندان کے رکن کو تلاش کرنے میں مدد چاہیے

خاندان کے کسی رکن کو تلاش کرنا